18 جولائی 2014 - 19:34
راولپنڈی ایئرپورٹ پر امریکی فوج کا میجر اسلحے سمیت گرفتار

پاکستان کی سکیوریٹی فورسز نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کے میجر کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی سکیوریٹی فورسز نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کے میجر کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ امریکی میجر راولپنڈی سے براستہ ابوظبئي امریکہ جارہا تھا اس کے پاس سے ایک نو ایم ایم کا پستول اور پندرہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے سامنے یہ سوال ہے کہ امریکی سفارتخانے کا یہ ملازم اسلحہ سمیت سفر کرنے کی کوشش کیوں کررہا تھا۔ پاکستان میں اس طرح کے واقعات  پیش آتے رہتے ہيں جن کی بناپر گذشتہ برسوں میں اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات میں کشیدگي پیدا ہو گئي تھی۔ دوہزار گيارہ میں سی آئي اے کے ایک ایجنٹ کو دو پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گيا تھا اور وہ دومہینوں تک پاکستانی پولیس کی حراست میں تھا۔ پاکستان میں سی آئي اے کے ایجنٹ ایسے عالم میں رفت و آمد کررہے ہیں جبکہ ملت پاکستان امریکہ سے شدید نفرت کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲